ایوان بالا کے چیئر مین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے لیاقت شاہوانی

ایوان بالا کے چیئر مین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا کے چیئر مین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،چیئر مین سینٹ کی تبدیلی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔احتساب کا عمل سب کے لیے یکساں ہے حکمران ہوں یا عام شہری قانون کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش سے لگتا ہے کہ وہ چیئرمین سینٹ تبدیل کرکے سینٹ میں اپنی حاکمیت ثابت کرنا چاہتی ہے۔حکومتی اتحاد احتساب کے عمل کو روکنے کے لئے کی جانے والی ہر سازشوں کو ناکام بنائے گی، اب بہت ہو گیا بلوچستان کارڈ مزید نہیں کھیلنا چاہئے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے انہیں ہٹانے کا کوئی جواز ہی موجود نہیں۔چیئرمین سینٹ کو ہٹانے سے بلوچستان میں احساس محرومی بڑھے گی اور وفاق میں بھی غلط تاثر جائے گا اور محرک جماعتوں کے اس روئیے سے جمہوری عمل کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔سیاست میں مفادات ہی مقاصد ہوتے ہیں لیکن چیئرمین سینٹ کو ہٹانے سے کوئی مفاد حاصل نہیں ہو گا،ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ یہ وقت ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات اْٹھانے کا ہے ناکہ چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کا ،ایوان بالا میں بلوچستان کی نمائندگی کو عزت دینی چاہیے تاکہ ملک میں باہمی اتفاق اور ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت مزید پڑھیں

ایوان بالا کے چیئر مین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے لیاقت شاہوانی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں