آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال

واشنگٹن/ راولپنڈی(زیبائے پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مشتمل تعلقات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹاگون کادورہ بھی کیا جہاں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف جنرل اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے ان کا استقبال کیا جب کہ پینٹاگون آمد پرآرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورہ کے موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے قائم مقام امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں افغان عمل اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی، اس دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی عسکری قیادت افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان کا بھی دورہ کیا، جہاں خصوصی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، آرمی چیف نے امریکی قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش کیا

وزیرا عظم عمران خان اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ملاقات دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال مزید پڑھیں 

اپنا تبصرہ بھیجیں