55 ڈالر کے بل پر 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے پر خاتون گرفتار

55 ڈالر کے بل پر 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے پر خاتون گرفتار

واشنگٹن (زیبائے پاکستان آن لائن)امریکا میں 55 ڈالرکے بل پر 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے پر خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ خاتون نے ایسا اقدام ہمدردی یا کسی کی مدد کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے دوست سے بدلہ لینے کے لئے کیا۔امریکی ریاست فلوریڈ ا کے ریسٹورنٹ میں خاتون نے 5 ہزار ڈالر ٹپ دینے کے لئے اپنے دوست کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ایسابدلہ لینے کے لئے کیا ،خاتون کو اس کے دوست نے جہاز کا ٹکٹ خرید کر نہیں دیا تھا جس پر وہ ناراض تھی اور اس نے بدہ لینے کے لئے اس کے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ڈالر ٹپ دی ۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں