کینیڈا، سڑک حادثہ میں 50 بچوں سمیت 69 افراد زخمی

کینیڈا، سڑک حادثہ میں 50 بچوں سمیت 69 افراد زخمی

ٹونٹو(زیبائے پاکستان  آن لائن)کینیڈا کے علاقے سینٹ کستاچھ میں 3 گاڑیاں ٹکرانے کے بعد دو سکول بسوں سے ٹکرا گئیں جس سے ان میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 69 افراد زخمی ہو گئے جس میں 50 سکول کے بچے شامل ہیں۔ سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دو سکول بسوں کے آگے چل رہی ایک گاڑی اچانک رک گئی ، جس کی وجہ سے تینوں گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی اور پھر آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت بسوں میں سات سے 12 سال عمر کے 50 سے زائد بچے تھے جو سمر کیمپ میں جا رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں