چینی شہری ویزے کے بغیر 21 روز تک ایران میں رہ سکتے ہیں، ایران

چینی شہری ویزے کے بغیر 21 روز تک ایران میں رہ سکتے ہیں، ایران

تہران(زیبائے پاکستان آن لائن) چین میں ایران کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین کے شہری ایران کے سفر کے لئے ویزا فری کی پالیسی سے مستفیدہوسکتے ہیں، جنہیں اس پالیسی کے مطابق ایران میں21 دن قیام کی اجازت دی جاتی ہے۔ایران کے نائب صدر اور ثقافتی ورثہ، دستکاری اور سیاحت تنظیم کے صدر علی اصغر نے چین کے سیاحوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو عظیم ممالک کے طور پر ایران اور چین نے انسانی تمدن کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قدیم زمانوں سے، دونوں ممالک کے لوگوں نے سلک روڈپرتجارت اور تبادلے کئے ہیں۔ چینی سیاحوں کی ایران آمد کو آسان بنانے کے لئے ایران نے چینی شہریوں کو ویزا فری کی پالیسی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں