آخرنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟ ،فواد چوہدر ی

0

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ آخرنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟ ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونیوالے ٹسٹ پاکستان میں ہونیوالے میڈیکل ٹسٹ سے مختلف ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔فواد چوہدری  نے کہاکہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہیے۔ فواد چوہدری  نے کہاکہ جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے،عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.