کوئٹہ ،کسٹم اور پولیس کی مشترکہ کاروائی تین کروڑ روپے مالیت کی12ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد

0

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں کسٹم اور پولیس کی مشترکہ کاروائی تین کروڑ روپے مالیت کی12ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد،کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغر بی بائی پا س پر پرانا حاجی کیمپ کے قریب پارکنگ میں ایل پی جی کنٹینر میں دھماکے کے بعد کسٹم اور پولیس نے جائے وقوعہ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 397 بوریوں میں سے 12ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی جو کنٹینر میں ڈال کر اسمگل کی جانی تھیں ، کسٹم حکام کے مطابق برآمدشدہ چھالیہ کی قیمت تین کروڑ روپے کے قریب ہے حکام کے مطابق کسٹم کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی وجہ سے اسمگلر اب اس طرح سے اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.