کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی نادہندگا ن اورغیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری

0

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی نادہندگا ن اورغیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے جس کے تحت نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی اورخودساختہ برقی کنکشنزکے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میںسپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوخضدارسرکل کی ہدایت پر خاران سب ڈویژن کی ٹیم نے ایس ڈی او کی نگرانی میں کلی جوزان ،چیف چوک اور متعلقہ علاقوںمیںکارروائی کرتے ہوئے 33نادہندہ ٹیوب ویلزکے کنکشنز منقطع جبکہ ایک غیر قانونی ٹرانسفارمراُتارکرقبضہ میں لئے گئے بعدازاں مزید کارروائی کے لئے کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے نیز کارروائی کے دوران گھریلواور کمرشل نادہندگان کے 24کنکشنزبھی بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںلہٰذا کیسکونے اپیل کی ہے کہ تمام صارفین اپنے بجلی بل بروقت جمع کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر کسی بھی نقصان یازحمت پر کیسکوذمہ دارنہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.