جہلم میں مزید چودہ کیسز کنفرم ،تمام افراد خود کو سیلف کو آرنٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں، فواد چوہدری

0

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے حلقے جہلم کی عوام کیلئے سرگرم ہوگئے ،ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی دیں ۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ فوری طور پر لاک ڈاؤن سے متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جہلم میں کرونا کے چودہ مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں، تمام لوگ یا تو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پہلے بھی درخواست کی ہے باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں انہوںنے کہاکہ خود کو سیلف کو آرنٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.