سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین ملازمین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی

0

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین ملازمین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر تے ہوئے کے پی کے سروس ٹریبونل کا رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ عدالت نے کے پی کے حکومت کو زائد المعیاد اپیل دائر کرنے کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کے پی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے زائد المعیاد اپیل دائر کرنے پر اظہار برہمی کیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جان بوجھ کر زائد المعیاد اپیل دائر کی گئی،محکمہ نے غیر ذمہ داری کی۔ وکیل کے پی کے نے کہاکہ کے پی کے کی فٹنس لاء کمیٹی ہر پندرہ روز بعد کیسز پر غور کرتی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کے پی کے حکومت کیخلاف روزانہ فیصلے آتے ہیں،کیسز پر متعلقہ کمیٹی کو روز غور کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم ایڈوائس نہیں کر سکتے،فیصلہ فٹنس کمیٹی نے کرنا ہے۔رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کو محکمہ نے طریقہ کار پر تقرری نہ ہونے پر نکال دیا تھا،سروسز ٹریبونل نے دونوں خواتین کو بحال کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.