ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی

0

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ۔ بدھ کو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115 مریض ہیں ،گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ،خیبرپختونخواہ میں کیسز کی تعداد 78، اسلام آباد میں 16 مریض بتائے گئے ،ایک اور مریض نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 19ہوگئی ۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس سے ابتک 7 مریض جان بحق ہوچکے ہیں،کورونا وائرس میں مبتلا پانچ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.