سکھر، قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا میں مبتلا

0

سکھر(این این آئی) قرنطینہ میں ڈیوٹی انجام دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر زین العابدین سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ڈاکٹر زین العابدین نے اپنے پیغام میں کورونا کیخلاف جیت کے عزم کا اظہار کیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.