پی آئی اے کا بیرون ممالک سے وطن آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

0

لاہور( این این آئی)قومی ائیر لائن نے بیرون ممالک سے وطن واپس آنے کے خواہشمندپاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے781 بروز کل( جمعہ )لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی ،تین پروازپی کے 709 ،پی کے 757 او رپی کے 979 ہفتہ کے روز اسلام آبادسے مانچسٹر ، لندن اوربرمنگھم کے لئے روانہ ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.