ذخیرہ اندوزوں نے صوبے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ،جمال شاہ کاکڑ

0

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑنے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں یہاں ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کرنی چاہئے وہیں ذخیرہ اندوزوں نے صوبے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ ذخیرہ اندزوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کرداراداکرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں جمال شاہ کاکڑنے کہا کہ پاکستان اور خاص کر بلوچستان میں یہاں عوام ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہیں اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے وہیں ذخیرہ اندروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے اوراشیاء خوردونوش منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہیں جو غریب عوام کے بس سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ وہ فوری طورپرذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.