اللہ ہم سب کیلئے آسانی پیدا کرے، ماورا حسین

0

اسلام آباد:  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اِس مشکل گھڑی سے نکالے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ گزشتہ روز پاکستان کی نامور اداکارہ ماورا حسین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اللہ تعالی سے مشکلات کو ختم کرنے کی دعا کی۔ ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سورج کے نیچے والی پوری دنیا کے لیے دعاگو ہوں۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اِس بات کا احساس ہے کہ ہمارے درمیان بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے متعدد تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.