سیکرٹری سماجی بہبود عبدالرف نے کہاہے کہ محکمہ سماجی بہبود صوبے میں خواتین اور طلبہ و طالبات کو باعزت روزگار اپنانے کیلئے بے

0

سبی :۔سیکرٹری سماجی بہبود عبدالرف نے کہاہے کہ محکمہ سماجی بہبود صوبے میں خواتین اور طلبہ و طالبات کو باعزت روزگار اپنانے کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سبی کے ایک روزہ دورے کے دوران سوشل ویلفیئر کے مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود امان اللہ خلجی، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود سبی میر دین محمد مری، ڈپٹی ڈائریکٹر پردہ کلب عرفان قریشی، ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن سبی جمعہ خان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری نے سیکرٹری سماجی بہبود کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا سیکٹری سماجی بہبود عبدالرف نے کہا کہ سماجی بہبود صوبے میں مختلف شعبوں پر کام کر رہا ہے جن میں معذور افراد کی رجسٹریشن کے علاوہ کڑھائی سلائی، بیبی سینٹر، کمپیوٹر سینٹر،ٹیلرز سینٹر اور غیر رسمی تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ شامل ہے سیکرٹری سماجی بہبود نے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر پردہ کلب ریسٹ ہاوس جے پی سنٹر اور ٹی اینڈ آر سنٹر کا دورہ کیا بعدازاں وہ کوہلو کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.