ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا ہے کہ ضلع گوادر کے داخلی راستے سیل کردئیے گئے ہیں

0

گوادر :۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا ہے کہ ضلع گوادر کے داخلی راستے سیل کردئیے گئے ہیں کراچی اور کوئٹہ سے آنے والے افراد ضلع گوادر کی طرف سفر سے گریز کریں ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ سے آنے والے افراد گوادر میں داخل نہیں ہوسکتے جبکہ کراچی سے آنے ہوئے ضلع گوادر کے باشندے بھی قرنطینہ میں 14 دن گزارنے کے بعد اپنے گھروں کو جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع گوادر کے داخلی راستے سیل کرنے کا فیصلہ نیشنل ہائی وے کے ملازمین میں کرونا مثبت آنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔گوادر کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے کئے ضلعی انتظامیہ ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے عوام تعاون کریںڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہاہے کہ شہر میں سختی کا مقصد کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنا ہے جس کا واحد علاج احتیاط ہے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کریں ماسک کا استعمال ضرور کریں بصورت دیگر بغیر ماسک کے گھومنے والوں کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا ان کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں بغیر ماسک کے گھومنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا ضلع گوادر میں ماسک یا چادر کا استعمال ضروری قراردیا گیاہے استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی بغیر ماسک یا چادر کے بغیر گھومنے والوں کو پولیس قرنطینہ منتقل کریگی شہری ضروری کاموںکے لئے گھروں سے نکلنے کی صورت میں ماسک یا چادر کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماسک کا ضروری استعمال حالیہ گوادر میں کرونا کیس رپورٹ ہونے کے باعث دیا جارہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.