ڈپٹی کمشنر پشن کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں ماہ صیام کے دوران مختلف لازمی امور پر پابندی عائد

0

پشن :۔ ڈپٹی کمشنر پشن کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں ماہ صیام کے دوران مختلف لازمی امور پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کے اندر میڈیکل سٹور،ملک شاپس،تندور،قصابے اور زرعی مراکز کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی اسی طرح ہر قسم کے سیاسی و غیر سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگی جبکہ ضلع پشےن کے اندر تمام تعلیمی ادارے، مدارس، ٹیوشن سینٹر ز اورسپورٹس کلب بند رہیں گے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع پشےن کے اندر بعد افطاری و تراویح ہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے اور پانچ یا زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشےن قائم لاشاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے جاری احکامات پر عمل پیرا ہوکر ضلعی انتظامیہ کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ساتھ دیں اورنہ صرف اپنے اہل و عیال بلکہ دوسروں کو کو وائرس سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.