محکمہ فشریز کی جانب سے جاری کریک ڈاﺅن آپریشن منجھوشوری کے علاقے بالان شاخ اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے

0

ڈیرہ مراد جمالی:۔ محکمہ فشریز کی جانب سے جاری کریک ڈاﺅن آپریشن منجھوشوری کے علاقے بالان شاخ اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون بلو چ کی سربراہی میں مزید سات جال قبضے میں لے لیئے گئے ۔فشریز انتظامیہ نے ایک بار پھر عوام الناس اور نادہندہ ٹھیکیداروں کا متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی فشنگ سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے کیخلاف فشریز ایکٹ کے تحت ایف سی اور پولیس کی مدد سے کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔دریں اثناءڈپٹی ڈائریکٹر لکھی چند نے بتایا کہ آپریشن کو مزید بہتر تیز اور فعال بنایا جارہاہے اور بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ڈائریکٹر فشریز نے ہارون بلو چ اور حاجی میسکٹر انسپکٹر کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.