موت قبول کریں گے مگر امریکی غلامی قبول نہیں ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

0

کوئٹہ : ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موت قبول کریں گے مگر امریکی غلامی قبول نہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماں کے گھروں کی تقدس کو پامال کرنا بزدلوں کا کام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امپورٹڈ وفاقی حکومت کے شراکت داروں سے حساب لیں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما حاجی عبداللہ خان دمڑ کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ اور توڑ پھوڑ کرنا شرمناک عمل ہے ، پنجاب پولیس کے گلو بٹوں سے حساب لیا جائے گا۔ جھوٹی عورت اظہار رائے کی آزادی برداشت نہیں کر سکتی، امریکی امپورٹڈ وفاقی حکومت بہت جلد انجام کو پہنچ جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام عہدیداروں رہنمائوں اور کارکنوں کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ عوام نے فیصلہ کرلیا کہ غلامی کی زنجیریں توڑ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.