بلوچستان میں 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

0

کوئٹہ:صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ 29مئی کو بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، انتخابات میں17ہزار 7سو 74امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، صوبے کے 32اضلاع میں 5ہزار 2سو 36پولنگ اسٹیشن پر انتخابات ہوں گے ، اس وقت 2ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو طلب کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فیاض حسین مراد نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو ہونگے اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، صوبے کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو ہونگے۔بلدیاتی انتخابات میں 17ہزار 7سو 74امیدوار حصہ لے رئیے ہیں ۔ بلوچستان کے 32اضلاع میں 5236پولنگ اسٹشن پر انتخابات ہونگے جن میں سے 2ہزار سے زائد پولنگ اسٹشن احساس ہیں، احساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج طلب کی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے32اضلاع میں مردرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2043828جبکہ خواتین کے رجسٹر وٹرز کی تعداد 1570896ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 5624پولنگ اسٹیشنز میں 13533پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔صحافیوںسوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جنرل سیٹوں پر 132خواتین آمیدوار حصہ لے رہی ہے۔سب سے زیادہ خواتین آمیدوار سبی ہے حصہ لے رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میں استعمال ہونے والا سامان 28مئی تک پہنچا دی جائی ہے گی۔انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل پشین اور دیگر اضلاع میں 102وارڈپر کورٹ کے آرڈر کے بعد الیکشن نہیں ہو ر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.