حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک ،دو فرار ہو گئے

حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک ،دو فرار ہو گئے

حجرہ شاہ مقیم(زیبائے پاکستان  آن لائن )حجرہ شاہ مقیم میںڈکیتی کے بعد فرارہونے والے تین ڈاکوئوں سے مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ہلاک ،دوڈاکو فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میںپولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گائوں اللہ پور کے قریب مسلح ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی توڈاکووں نے پروین آباد کے نزدیک شہری شبیر سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہونے لگے،پولیس نے تعاقب شروع کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،آن لائن کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ کی ،کچھ دیر بعد فائرنگ رکی تو پولیس نے ایک ڈاکو جسکی شناخت نہیں ہو سکی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہو ئے جبکہ اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدہو گئی ،اس موقع پر ڈی ایس پی دیپالپور انعام الحق نے آن لائن کو بتایا کہ سپیشل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے مفرور ڈاکوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،ایک روز قبل بھی بدنام زمانہ ڈکیت اور سفاک قاتل تنویرعرف تنی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیاتھا جس نے چند روز قبل دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک تاجر کو دوکان میں قتل کر دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں