برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، تھریسامے دور کے کئی وزرا مستعفی یا عہدے تبدیل

برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، تھریسامے دور کے کئی وزرا مستعفی یا عہدے تبدیل

لندن(زیبائے پاکستان آن لائن)برطانیہ کے نئے وزیراعظم نے آتے ہی نئی کابنیہ کی تشکیل کے عمل کا آغاز کر دیا، تھریسامے دور کے کئی وزرا یا تو مستعفی ہوگئے ہیں یا پھر انکا عہدہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن نے آتے ہی کابینہ میں ردوبدل شروع کر دی، اختلافات کے باعث کچھ وزرا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ باقی کا منصب بدل دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے پاکستانی نڑاد ساجد جاوید کو وزارت خزانہ، ڈومنک راب کو وزارت خارجہ، پریتی پٹیل کو وزارت داخلہ، بین والیس کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا ہے جبکہ سٹیفن بارکلے گزشتہ چھ ماہ میں تیسرے وزیر برائے بریگزٹ مقرر کر دیئے گئے۔بورس جانسن نے سابق وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کو عہدے سے ہٹا کر نئی وزارت کی آفر دی تو وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے، اس سے قبل وزیر خزانہ ہیلمنڈ فلپ اور وزیر انصاف ڈیوڈ گوکے بھی مستعفی ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں