ایران کرونا وائرس پھیلنے کی تفصیل چھپا رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ

0

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران شاید مہلک کرونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق تفصیل کو چھپا رہا ہے۔امریکا کو اس پر گہری تشویش لاحق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے تمام اقوام پر زوردیا کہ وہ اس ضمن میں سچ بولیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا کو ان اطلاعات پر گہری تشویش لاحق ہے جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ایرانی نظام ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کی تفصیل کو دبا رہا ہے۔انھوں نے چین کو بھی میڈیا اور میڈیا کے پیشے سے وابستہ افراد پر سنسر شپ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.