ایف سی بلو چستان کی کار روائی ،1364کلو گرام سپاری اور1گاڑی بر آمد

0

پنجگور ( این این آئی) ممنوعہ اشیاء کے خلاف ایف سی بلوچستان کے بڑی کامیاب کارروائی معمول کی چیکنگ کے دوران جھاو ناکہ پرایف سی بلوچستان آواران ملیشیا نے 1364 کلوگرام سپاری اور ایک عدد گاڑی Toyota Premio اپنے قبضے میں لے کر کسٹم حکام گڈانی کے حوالے کردیا دریں جھاو ناکہ پر ایک اور کارروائی کے دوران ایف سی نے 23673 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 360 کلو گرام سپاری قبضے میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا بلوچستان میں امن و امان کے نفاذ اور ممنوعہ اشیاء کے خلاف ایف سی بلوچستان کی کاروائیاں قابل تحسین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.