کرونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع کی عارضی طور پر بند کر دی گئی

0

ریاض(این این آئی )سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الحرمین الشریفین کے امور کے ذمے دار ادارے (پریزیڈینسی)کے سربراہ شیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے اس اقدام کا اعلان کیا اور متعلقہ حکام کو مسجد الحرام کی تیسری توسیع کو بند کرنے کا حکم دیا ۔جنرل پریذیڈینسی نے سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے الحرمین الشریفین میں زائرین کے تحفظ کے لیے ایک بڑے پیکج پر کام شروع کردیا تھا۔اس کے تحت پہلے کعب اللہ (مسجد الحرام)میں عمرے پر پابندی عاید کردی گئی تھی اور حال ہی میں مسجد الحرام کے تمام ذیلی دروازوں کو بند کردیا گیا ہے۔مسجد الحرام اور مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے ائیرکنڈیشننگ اور ہوا کے نظاموں کی صفائی ستھرائی کے کام کو تیز کردیا گیا ہے۔مسجد الحرام کی بالائی چھت اور تہ خانے کو بند کیا جاچکا ہے اور الحرمین الشریفین میں کام کرنے والے خادمین کی تعداد میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.