دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 116افراد گرفتار ، مقدمات درج

0

اسلام آباد (این این آئی)دفعہ 144کی خلاف ورزی اور کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر مقدمات درج کر کے 116افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جمعرات کو ترجمان پولیس کے مطابق وفاقی پولیس نے گزشتہ روز 22 مقدمات درج کرکے 116افراد کو گرفتار کرلیا،تمام افراد نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی ۔ ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144کا نفاذ ہے،شہر بھر میں ڈبل سواری یا پبلک جگہوں پر اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ میڈیکل سٹورز اور اشیائے خوردونوش والے سٹورز کے علاوہ دیگر دکانوں اور کیفے وغیرہ کھولنے پر پابندی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دفعہ 144 کا نفاذ شہریوں میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا اور ان حفاظت کے پیش نظر لگائی گئی ہے اس پر عملدرآمد کرنا ہر شہری کا فرض ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.