ایران سے زائرین کو پاکستان لانے پر وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری سے جواب طلب

0

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران سے زائرین کو پاکستان لانے پر وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ہے،سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران سے مزید ہزاروں زائرین کو فیصل آباد اور جھنگ لایا جا رہا ہے جس کے سبب وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے،ہائی کورٹ سے استدعاکی گئی ہے کہ انکوائری کیلیے کیاحکامات جاری کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.