کورونا وائرس، حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری

0

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہمارا موقف رہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں لہذا حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.