پیرو میں کورونا وائرس سے 17 پولیس اہلکار ہلاک

0

لیما :  لاطینی امریکی ملک پیرو میں 17 پولیس اہلکار کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ پولیس اہلکار ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے نفاذ کے عمل میں شریک تھے۔ گزشتہ ہفتے پیرو حکام نے اعتراف کیا تھا کہ 1300 پولیس اہلکاروں میں کووِڈ انیس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وہ پولیس اہلکار تھے جو کورونا وائرس کے خلاف جاری لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تعینات تھے۔ پولیس انتظامیہ نے اہلکاروں کے لیے 15 ملین ڈالر کے سرمایے سے ماسک اور دستانوں سمیت دیگر حفاظتی ساز و سامان خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.