چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعترافِ جرم اور ملی بھگت ہے،شہباز شریف

0

لاہو ر :  پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعترافِ جرم اور ملی بھگت ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اور ای سی سی کے سربراہ اور سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دارہیں، ان تمام فیصلوں کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ کا نہ آنا وزیراعظم کا اعترافِ جرم ہے، حتمی رپورٹ میں تاخیرکرنا ایک سو ار ب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے اور یہ تاخیری حربہ ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا، عوام جانتی ہے کہ ان کے آٹے چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا کسی مزید انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں، انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں ، کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمشن کے رکن ہیں، ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا شاہدخاقان عباسی اور خرم دستگیر کو انکوائری کمیشن میں پیش ہو نے کی اجازت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.