بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم، 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

0

لاہور:  سرگودھا سے لاہور آنے والی ایمبو لینس بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 2 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق بابو صابو انٹر چینج کے قریب سرگودھا سے مریض لاہور لانے والی ایمبولینس تیز رفتار کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جاوید عمر سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ آصف، محمود، اشتیاق اور یونس سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نصف شب کو رحیم یار خان میں بھی قوامی شاہ راہ پر حادثہ پیش آیا جہاں آ ئل ٹینکر اور ٹریلرآپس میں ٹکرا گئے۔ذرائع کے مطابق ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹر پیٹرول تھا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.