وزیراعظم کے پسندیدہ ڈرامےارطغرل غازی’ کی اردو میں پہلی قسط نے ہی دھوم مچا دی

0

اسلام آباد :  وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک (پی ٹی وی) ہوم پر گزشتہ روز مشہور ترین ترک تاریخی ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی اردو ڈبنگ کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔عمران خان کی جانب سے ‘ارطغرل غازی’ نشر کیے جانے کی ہدایت کے بعد سے ہی لوگوں کو اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار تھا۔جیسے ہی یکم رمضان کو اس ڈرامے کی پہلی قسط ریلیز کی گئی تو ٹوئٹر پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر ‘ارطغرل اردو پی ٹی وی’ ہیش ٹیگ نمبر ون پر تھا۔’ارطغرل غازی’ کی پہلی قسط پر پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں ‘ارطغل غازی’ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کہا کہ دیکھتے ہیں کون کون گھر میں یہ ڈرامہ دیکھ رہا ہے، انہوں نے لوگوں سے ڈرامہ دیکھتے وقت کی تصاویر شیئر کرنے کا بھی کہا۔ جویریہ صدیقی نے پی ٹی وی پر ‘ارظغرل غازی’ دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ڈرامے کی کہانی اور پروڈکشن کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہو گیاخیال رہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.