ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ

0

لاہور:  ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ، ڈی ایس ریلوے کی ہدایات پر ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان کی جانب سے شیڈول مرتب، شیڈول کے مطابق ملازمین کو یکم تا پانچ جون کے درمیان ملنے والی تنخواہ عید سے قبل ہی دی جائے گئی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ کر کیا گیا ہے ڈی ایس ریلوے کی ہدایات پر ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان نے شیڈول جاری کر دیا شیڈول کے مطابق ملازمین کو یکم تا پانچ جون کے درمیان ملنے والی تنخواہ عید سے قبل ہی دی جائے گی اور تمام ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی سے پہلے ادا کی جائیں گئیں جس سے ریلوے لاہور ڈویژن اے ٹور کے چار ہزار سے زائد ملازمین مستفید ہوں گے، ڈی ایس ریلوے لاہور عامر نثار کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل ہی ادا کرنے کے لیے تیاری کر لی ہے لاک ڈاون کے باعث ملازمین کو سرپیش روزمرہ کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لیے جون کی تنخواہ عید سے قبل دینے کے لیے شیڈول مر تب کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.