پاکستان 8 جون تک کورونا پر قابو پا سکتا ہے، محققین

0

سنگاپور :  سنگاپور یونیورسٹی کے کووڈ 19 پر تحقیق کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں 8 جون تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن میں محققین نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا کے تحت یہ جانچا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکے گا۔محققین کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کے لیے اندازے سنگاپوریونی ورسٹی نے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔س ماڈل کے مطابق پاکستان میں ابھی کورونا کیسز نکتہ عروج پر نہیں پہنچے، سخت احتیاطی تدابیر سے وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے 8 جون تک کا عرصہ لگ جائے۔اسی طرح پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 21 مئی تک وبا پر قابو کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔جب کہ دنیا میں کورونا کیسز میں سرفہرست امریکا کے لیے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 11 مئی تک وبا 97 فیصد تک کنٹرول میں آ جائے گی۔سنگاپور یونیورسٹی کے اندازے کے مطابق جرمنی میں 2 مئی، اسپین میں 3، فرانس میں 5 اور اٹلی میں 7 مئی تک وبا پر قابو پا لیا جائیگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمگیر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 23 ہزار 342 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے، 8 لاکھ 37ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.