مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مستحق افراد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں راشن تقسیم کئے گئے

0

کوئٹہ  :۔مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مستحق افراد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں راشن تقسیم کئے گئے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے ریجنل مینیجر ملک نعیم نے راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا مسلم ہینڈ انٹرنیشنل واحد ادارہ ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے صوبے میں لاک ڈان کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ اور غریب گھرانے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈ انٹرنیشنل میں اس لاک ڈان کے دوران دیہاڑی دار طبقہ اور غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں غریب عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مستحقین میں رمضان المبارک کے دوران راشن تقسیم کیے جانے کا اہتمام کیا گیا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سوشل ڈسٹنس کی وجہ سے تقریبات کاانعقاد نہیں کیا جاسکتا لہذا ہم انفرادی طور پر راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں جو مختلف مراحل میں ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے اور اس کے پھیلا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.