پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی,ملزمان کی گرفتاری کے لئے5 ٹیمیں تشکیل

0

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پتوکی کے علاقے چونیاں بائی پاس پر ڈاکوؤں کی لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکڑ جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
لاہور: پنجاب کے شہرپتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کے مطابق پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اورضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پتوکی کے علاقے چونیاں بائی پاس پر ڈاکوؤں کی لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکڑ جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.