جنوبی کوریا کا یوکرین کو 1.1 ملین ڈالر کی تیسری امدادی کھیپ فراہم کرنے کا اعلان

0

سیئول:جنوبی کوریا نے یوکرین کو گیس ماسک اور فلٹرز پر مشتمل 1.1 ملین ڈالر کی ایک اورامدادی کھیپ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے کورین وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ تیسری کھیپ میں تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے لیے ضروری اشیا اور گیس ماسک شامل ہوں گے جو آئندہ ماہ یوکرین پہنچ جائیں گے ۔ اس سے قبل جنوبی کوریا نے یوکرین کو غیر مہلک فوجی تنصیات جیسے ہیلمٹ، آرمر واسکٹ اور ادویات فراہم کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.