کویت، منکی پاکس وائرس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

0

کویت سٹی :کویت نے منکی پاکس وائرس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ کویتی ذرائع ابلاغ نے کویت کی وزارت صحت کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ضروری احتیاطی تدابیر کی روشنی میں کویت نیوبائی ویکسین کے موجودہ سٹاک کو بڑھانے کے لئے منکی پاکس کی ویکسین کی 5000 خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس بیماری اور اس کے پھیلا کے معاملات کے حوالے سے عالمی صورتحال میں تازہ ترین پیشرفت کی مسلسل پیروی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ منکی پاکس کی علامات میں بخار، سر درد، تھکن اور چہرے اور جسم پر دانے نکل آنا شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.