ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے رستے بند، سیکڑوں سیاح پھنس گئے

ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے رستے بند، سیکڑوں سیاح پھنس گئے

بالا کوٹ(زیبائے پاکستان آن لائن) ناران کے سیاحتی مقامات جل کھڈ اور بوڑاوئی میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد دب کر لاپتہ ہوگئے اور شاہراہ کاغان کئی مقامات سے بند ہوگئی۔شاہراہ کاغان کی گزشتہ 16 گھنٹوں سے بندش کے باعث سیکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، انہیں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنی پڑی اور غذا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ محصورین تک خوراک پہنچانا پہلی ترجیح ہے لیکن رستے بند ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے بغیر سیاحوں تک فوری رسائی ناممکن ہے۔اے سی بالاکوٹ نے بتایا کہ تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، جل کھڈ اور بوڑاوئی کے درمیان شاہراہ کاغان پر ہر 2 کلومیٹر کے فاصلے سے 8 مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں