ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

نیویارک(زیبائے پاکستان آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدرمنتخب ہونا پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، اقتصادی اورسماجی کونسل اقوام متحدہ کے اہم ذیلی اداروں میں سے ہے۔پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی متفقہ طور پر ایشیا پیسیفک خطے سے منتخب ہوئیں، اجلاس میں 53 ممالک نے ڈاکٹرملیحہ لودھی کی متفقہ تائید کی۔پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ نائب صدرمنتخب ہونا پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے، اقتصادی وسماجی پالیسی سازی میں پاکستان کے اہم کردار کی تائید ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کے مفادات کے فروغ کے لیے کام کروں گی، اقوام متحدہ کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں