وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت

وزیراعظم عمران خان کوامریکی شہرہیوسٹن کے میئرسلویسٹرٹرنرکی دورے کی دعوت

کراچی(زیبائے پاکستان آئی این پی ) امریکا کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میئر ہیوسٹن سلویسٹرٹرنر کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ہیوسٹن کے میئر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے کی دعوت دی۔سلویسٹرٹرنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں دورہ امریکا میں ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔علی زیدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں