اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، وزیراعلی پنجاب

اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، وزیراعلی پنجاب

لاہور(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال بری طرح ناکام رہی، عوام نے مسترد عناصر کو پھر مسترد کر دیا، پیسہ بچا وتحریک فلاپ ہوچکی ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو کرپشن میں دھکیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، اپوزیشن کی پیسہ بچا تحریک فلاپ ہوچکی ہے، یوم سیاہ کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے نجات دہندہ ہیں، کرپٹ عناصر کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں