کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل

کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی ) تاجر صادق اچکزئی کی گرفتاری کے خلاف چمن شاہراہ دوسرے روز بھی بند ہونے کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر صادق اچکزئی کی گرفتاری پر احتجاجا مسلح افراد نے چمن شاہراہ دوسرے روز بھی بند کی ہوئی ہے۔ قومی شاہراہ کی بندش کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ معطل ہے۔تاجر رہنما وں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک شاہراہ بند رہے گی، حکومت ہمارے مطالبات ماننے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں