وزیراعظم 3فروری کو ملائشیا جائیں گے،شیڈول طے

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان 3فروری کو ملائشیا کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا،پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4فروری کو ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کی اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.