وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے، فردو س عاشق اعوان

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے،کامیاب جوان پروگرام سندھی نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا، نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات نا گزیر ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسائل اور محرومیوں کے شکار سندھ کیلئے وزیر اعظم عمران خان خوشخبری بن کر کراچی گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں کو مایوسیوں سے نجات دلانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ، یہ پروگرام سندھی نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل میں حصہ دار بنانے اور معاشی پہیے کو تیز کرنے کیلئے یہ اقدامات نا گزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آسان قرضوں کی فراہمی اور مالی معاونت انہیں کاروبار کرنے اور با اختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق ِپاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے سیاسی مخالفین کو اطلاع ہو کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہے بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی وترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.