پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا

0

پشاور(این این آئی) پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.