ہمیں دو بارہ ہڑتال کرنے پرمجبور نہ کیاجائے‘ گڈز ٹرانسپورٹرز

0

لاہور(این این آئی )آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈو یژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ ہمیں دو بارہ ہڑتال کرنے پرمجبور نہ کیاجائے، فی الفور اوور لوڈنگ کے خاتمے ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون اور دیگر مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ملک ہڑ تا ل کامتحمل نہیں،حکومت گڈزٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہم محب وطن لوگ ہیں ہمارا ملک مزید کسی ہڑتال کا متحمل نہیں ہے ہم صرف قانون کی عملداری چاہتے ہیں، اوور لوڈنگ کی روک تھام اور ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر عملدرآمد انتہائی سست روی کا شکارہے،حکومت وقت اوور لو ڈ نگ کے خا تمے اور ایکسل و یٹ لو ڈ لمٹ قا نون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا ئے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ اور اپنی آئینی قانونی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اوور لوڈنگ کرنیوالے عناصر کو سختی سے روکے اور ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر فی الفور عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.