روس، گھر میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک

0

ماسکو (آن لائن ) روس کے شہر یکاترن برگ میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔روسی وزارت داخلہ نے بتایا کہ مغربی روس کے پہاڑی سلسلے ارال کے مشرق میں واقع شہر یکاترن برگ میں گزشتہ رات 11 بجے لکڑی سے بنی 2 منزلہ گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.