سعودی عرب میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا، اموات کی تعداد 3 ہو گئی

0

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں کورونا کا ایک اور مریض گزشتہ روز چل بسا۔ جس کے بعد اس موذی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں ایک روز کے دوران کورونا کے 112نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی گنتی 1012 ہو گئی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.